اسلام آباد ۔ 13 اپریل (اے پی پی) سٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی) نے سال 2020ءتک ملک میں بینک اکاﺅنٹس کی شرح میں 50 فیصد کا اضافہ کاہدف مقرر کیاہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے بینکنگ پالیسی اینڈ ریگولیشنز گروپ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سیّد عرفان علی نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں 11مختلف ادارے برانچ لیس بینکاری کی سہولت فراہم کررہے ہیں اور 3لاکھ 50ایجنٹس …
سٹیٹ بینک نے 2020ءتک بینک اکاﺅنٹس کی شرح میں 50 فیصد اضافے کا ہدف مقرر کر دیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 اپریل (اے پی پی) سٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی) نے سال 2020ءتک ملک میں بینک اکاﺅنٹس کی شرح میں 50 فیصد کا اضافہ کاہدف مقرر کیاہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے بینکنگ پالیسی اینڈ ریگولیشنز گروپ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سیّد عرفان علی نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں 11مختلف ادارے برانچ لیس بینکاری کی سہولت فراہم کررہے ہیں اور 3لاکھ 50ایجنٹس اور 20ملین موبائل والٹ اکاﺅنٹس کے نیٹ ورک کے ذریعے ملک بھر میں روزانہ 1.3 ملین ٹرانزیکشن کے فروغ کے لئے جامع حکمت عملی مرتب کی ہے جس کے تحت سال 2020ءمیں پچاس فیصد تک اضافہ کو یقینی بنایاجائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ آبادی کو بینکاری کی سہولتوں تک رسائی فراہم کی جاسکے۔








