سٹیٹ بینک پاکستان ویمن انٹرپرینیورشپ ڈے 3 دسمبر 2025ء کو منائے گا

اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):سٹیٹ بینک پاکستان ویمن انٹرپرینیورشپ ڈے 3 دسمبر 2025ء کو منائے گا جس میں نئے کاروباری اداروں کے ایکوسسٹم میں خواتین کی شمولیت کو فروغ دینے کے اپنے عزم کا اعادہ کرے گا۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مرکزی تقریب سٹیٹ بینک کراچی میں منعقد ہوگی جہاں گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد کلیدی خطاب کریں گے۔ اسی دوران ملک بھر میں سٹیٹ …

اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):سٹیٹ بینک پاکستان ویمن انٹرپرینیورشپ ڈے 3 دسمبر 2025ء کو منائے گا جس میں نئے کاروباری اداروں کے ایکوسسٹم میں خواتین کی شمولیت کو فروغ دینے کے اپنے عزم کا اعادہ کرے گا۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مرکزی تقریب سٹیٹ بینک کراچی میں منعقد ہوگی جہاں گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد کلیدی خطاب کریں گے۔ اسی دوران ملک بھر میں سٹیٹ بینک کے 16 فیلڈ دفاتر میں بھی اسی مناسبت سے سرگرمیوں کا اہتمام کیا جائے گا۔

پاکستان میں کاروباری خواتین کی اہم خدمات کے اعتراف اور ان کی حوصلہ افزائی کے لئے گزشتہ سال پاکستان ویمن انٹرپرینیورشپ ڈے کا آغاز کیا گیا تھا۔ 2024ء کی تقریبات کے دوران بین الاقوامی و مقامی شراکت داروں، مالی اداروں، سول سوسائٹی اور خواتین انٹرپرینیورز نے بھرپور شرکت کی تھی۔ تقریبات کے ذریعہ 50 سے زائد مواقع تک رسائی کے (آؤٹ ریچ) سیشنز کئے گئے جن کے ذریعے 1,500 سے زیادہ خواتین انٹرپرینیورز سے رابطہ ہوا۔ کمرشل بینکوں کی جانب سے 20 ہزار سے زائد خواتین کی سرپرستی میں چلنے والے کاروباری اداروں کو 24 ارب روپے کے قرضے دئیے گئے۔

سٹیٹ بینک کے بزنس آئیڈیا مقابلے کے لئے 800 سے زیادہ تخلیقی آئیڈیاز حاصل کئے گئے، نمایاں خواتین انٹرپرینیورز اور اعلیٰ کارکردگی کے حامل بینکوں کے لئے توصیفی ایوارڈزدئیے گئےاورمیڈیا اور ڈیجیٹل مہم کے ذریعے 10 لاکھ سے زیادہ افراد تک رسائی حاصل کی گئی، اس جذبے کے ساتھ پاکستان ویمن انٹرپرینیورشپ ڈے2025ء کا مقصد کاروباری خواتین کے لئے رسائی اور معاونت کو مزید مضبوط بنانا ہے تاکہ کاروباری خواتین کے لئے پائیدار راہیں ہموار کی جا سکیں۔

مزید خبریں