کراچی ۔ 25 مارچ (اے پی پی) سٹیٹ بینک آف پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی نے پالیسی ریٹ 5.75 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مرکزی بینک سے ہفتہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق رواں مالی سال کے دوران مہنگائی کی توقعات بدستور محدود رہی ہیں جس کی سب سے بڑی وجہ رسدی پہلو پر تقریباً کوئی بڑا دباو نہیں تھا تاہم مالی سال 14 سے پست …
سٹیٹ بینک کا پالیسی ریٹ 5.75 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

مزید خبریں
کراچی ۔ 25 مارچ (اے پی پی) سٹیٹ بینک آف پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی نے پالیسی ریٹ 5.75 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مرکزی بینک سے ہفتہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق رواں مالی سال کے دوران مہنگائی کی توقعات بدستور محدود رہی ہیں جس کی سب سے بڑی وجہ رسدی پہلو پر تقریباً کوئی بڑا دباو نہیں تھا تاہم مالی سال 14 سے پست شرحِ سود کے حالات میں بڑھتی ہوئی حقیقی آمدنی ملکی طلب میں اضافے کی علامت ہے جس کا وسیع پیمانے پر اظہار قوزی گرانی کے پیمانوں سے بھی ہوتا ہے۔ اعلامیہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ مستقبل میں صارفین کا بڑھتا ہوا اعتماد (جیسا کہ مارچ 2017ءکے آئی بی اے ایس بی پی اعتمادِ صارف سروے سے ظاہر ہے) اس بات کی علامت ہے کہ صارف کی طلب مزید بڑھے گی تاہم لاگت کے حوالے سے کسی بڑے دھچکے سے قطع نظر ، مالی سال 18 میں عمومی مہنگائی کے بنیادی رجحان کی وضاحت ملکی طلب سے ہوگی۔ حقیقی اقتصادی سرگرمیوں کی رفتار بدستور بڑھ رہی جسے بہتر زرعی پیداوار، بڑے پیمانے کی اشیا سازی کے اہم شعبوں میں نمو، اور نجی شعبے کو قرضے میں عمدہ اضافے سے سہارا ملا۔








