سٹی پولیس نے زمین کے جعلی دستاویزات بنا کر فروخت کرنے والے ملزم ذوالفقار بھٹو کو گرفتار کر لیا

165
راولپنڈی پولیس نے 2 منشیات فروش گرفتار، پانچ کلو چرس برآمد

ایبٹ آباد۔ 6 اپریل (اے پی پی):زمین کے جعلی دستاویزات بنا کر فروخت کرنے والے ملزم ذوالفقار بھٹو گجر کو سٹی پولیس نے گرفتار کر لیا۔ ملزم کے خلاف اس سے قبل بھی جعل سازی اور فراڈ کے مقدمات شہر کے مختلف تھانوں میں درج ہیں۔

ذرائع کے مطابق کاکول کے رہائشی ممبر کینٹ بورڈ ذوالفقار بھٹو گجر کو موضع اربن ایریا کی اراضی کے جعلی کاغذات بنا کر اسے فروخت کرنے پر تھانہ سٹی پولیس نے ملزم کو چوہدری اونگریب کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف زیر دفعہ 489F/420/419 کے تحت مقدمہ درج کر دیا۔ ملزم نے سرکاری اراضی غبن کرتے ہوئے کروڑوں روپے کا فراڈ کیا، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

ملزم کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی تھانہ اینٹی کرپشن اور شہر کے دیگر تھانوں میں فراڈ اور جعل سازی کے مقدمات درج ہیں۔