سپریم کورٹ، بانی پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کیس سے متعلق دائر درخواستوں کی سماعت پیر کو ہوگی

اسلام آباد۔ 08 فروری (اے پی پی):سپریم کورٹ میں بانی پاکستان تحریک انصاف کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کیس سے متعلق دائر درخواستوں کی سماعت پیر 9 فروری کو ہوگی۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ مقدمے کی سماعت کرے گا جس میں جسٹس شاہد بلال حسن بھی شامل ہوں گے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ٹرائل کورٹ کی کارروائی کو غیر …

اسلام آباد۔ 08 فروری (اے پی پی):سپریم کورٹ میں بانی پاکستان تحریک انصاف کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کیس سے متعلق دائر درخواستوں کی سماعت پیر 9 فروری کو ہوگی۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ مقدمے کی سماعت کرے گا جس میں جسٹس شاہد بلال حسن بھی شامل ہوں گے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ٹرائل کورٹ کی کارروائی کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔

یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں سزا معطلی کی درخواست زیرِ سماعت ہونے کے باعث سپریم کورٹ نے اگست 2023 میں اس کیس کی سماعت مؤخر کر دی تھی۔ بعد ازاں ہائیکورٹ میں کارروائی مکمل ہونے کے بعد سپریم کورٹ نے کیس دوبارہ سماعت کے لیے مقرر کیا۔واضح رہے کہ ٹرائل کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو توشہ خانہ فوجداری کیس میں تین سال قید کی سزا سنائی تھی جسے بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے معطل کر دیا تھا۔ سزا الیکشن ایکٹ کی دفعات 167 اور 173 کے تحت سنائی گئی تھی۔