سپریم کورٹ، خیبرپختونخوا میں پاور کرشر پلانٹس کی بندش اور ماحولیاتی آلودگی سے متعلق اہم آئینی مقدمات کی سماعت کل ہوگی

اسلام آباد ۔3نومبر (اے پی پی):سپریم کورٹ میں خیبرپختونخوا میں پاور کرشر پلانٹس کی بندش اور ماحولیاتی آلودگی سے متعلق اہم آئینی مقدمات کی سماعت (کل) منگل کو ہوگی ۔ان مقدمات میں C.P.4/2021 اور C.P.9/2025 شامل ہیں، جو آئین کے آرٹیکل 184(3) کے تحت دائر کیے گئے ہیں۔ان درخواستوں میں صوبے میں پاور کرشر پلانٹس کی تنصیب، آپریشن، ضوابط اور سردیوں کے دوران بندش سے متعلق امور زیرِ بحث لائے …

اسلام آباد ۔3نومبر (اے پی پی):سپریم کورٹ میں خیبرپختونخوا میں پاور کرشر پلانٹس کی بندش اور ماحولیاتی آلودگی سے متعلق اہم آئینی مقدمات کی سماعت (کل) منگل کو ہوگی ۔ان مقدمات میں C.P.4/2021 اور C.P.9/2025 شامل ہیں، جو آئین کے آرٹیکل 184(3) کے تحت دائر کیے گئے ہیں۔ان درخواستوں میں صوبے میں پاور کرشر پلانٹس کی تنصیب، آپریشن، ضوابط اور سردیوں کے دوران بندش سے متعلق امور زیرِ بحث لائے گئے ہیں۔

درخواست گزاروں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ کرشر پلانٹس سے دھول اور آلودگی کے باعث شہریوں کی صحت متاثر ہو رہی ہے اور ماحولیات کے تحفظ کے لیے سردیوں کے مہینوں میں ان کی بندش ناگزیر ہے۔عدالت اس بات کا جائزہ لے گی کہ خیبرپختونخوا حکومت نے کرشر پلانٹس کی موسمی بندش اور ماحولیاتی معیار (NEQS) سے متعلق قواعد پر کتنا عملدرآمد کیا ہے۔کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ کرے گا جو اس سے قبل بھی پاور کرشر رولز اور آلودگی سے متعلق کیسز کی سماعت کر چکا ہے۔