سپریم کورٹ، سپر ٹیکس سے متعلق دائر درخواستوں کی سماعت پیر13اکتوبر کو ہوگی

اسلام آباد ۔12اکتوبر (اے پی پی):سپریم کورٹ میں سپر ٹیکس سے متعلق دائر درخواستوں کی سماعت پیر13اکتوبر کو ہوگی ۔سپر ٹیکس کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ کرے گا ۔ بنچ کے دیگر اراکین میں جسٹس جمال خان مندوخیل ،جسٹس محمد علی مظہر ، جسٹس سید حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد بلال حسن شامل ہیں ۔ قبل ازیں گزشتہ سماعت کے …

اسلام آباد ۔12اکتوبر (اے پی پی):سپریم کورٹ میں سپر ٹیکس سے متعلق دائر درخواستوں کی سماعت پیر13اکتوبر کو ہوگی ۔سپر ٹیکس کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ کرے گا ۔ بنچ کے دیگر اراکین میں جسٹس جمال خان مندوخیل ،جسٹس محمد علی مظہر ، جسٹس سید حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد بلال حسن شامل ہیں ۔

قبل ازیں گزشتہ سماعت کے دوران مختلف قانونی نکات پر بینچ کے ارکان اور وکیل فروغ نسیم کے درمیان تفصیلی مکالمہ بھی ہوا۔ وکیل فروغ نسیم نے موقف اختیار کیا کہ جو ڈائریکشن سپریم کورٹ دیتی ہے، پارلیمنٹ اس کی پابند ہوتی ہے۔جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ ہم پارلیمنٹ سے مشورہ لے سکتے ہیں، ہو سکتا ہے کوئی اچھا مشورہ مل جائے۔ انہوں نے کہا کہ کیا کافی ہے یا ناکافی، یہ فیصلہ تو پارلیمنٹ نے ہی کرنا ہے۔