سپریم کورٹ آئینی بینچ ، گورنر ہاؤس سندھ میں اسپیکر کی مکمل رسائی سے متعلق کیس کی سماعت

اسلام آباد ۔3نومبر (اے پی پی):سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے گورنر ہاؤس سندھ میں اسپیکر کی مکمل رسائی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے۔سماعت پیر کو جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے کی ۔بنچ کے دیگر اراکین میں جسٹس جمال خان مندوخیل ، جسٹس عقیل احمد عباسی ،جسٹس شکیل احمد اور جسٹس عامر فاروق شامل تھے …

اسلام آباد ۔3نومبر (اے پی پی):سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے گورنر ہاؤس سندھ میں اسپیکر کی مکمل رسائی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے۔سماعت پیر کو جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے کی ۔بنچ کے دیگر اراکین میں جسٹس جمال خان مندوخیل ، جسٹس عقیل احمد عباسی ،جسٹس شکیل احمد اور جسٹس عامر فاروق شامل تھے ۔

سماعت کے آغاز پر جسٹس امین الدین خان نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ “اس میں پارٹی کو بٹھا کر آپ خود ہی فیصلہ کر لیں۔جسٹس عقیل عباسی نے استفسار کیا کہ اس میں قانونی چارہ جوئی کا مرحلہ کون سا ہے؟۔وکیل عابد زبیری نے مؤقف اختیار کیا کہ سندھ ہائی کورٹ نے صرف ایک ہی سماعت کے بعد فیصلہ سنایا، ہمیں نوٹس بھی نہیں دیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہائی کورٹ میں دی گئی تاریخ پر ہم پیش ہوئے، مگر بغیر سماعت فیصلہ کر دیا گیا۔دورانِ سماعت اسپیکر سندھ اسمبلی کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ اسپیکر نے مجھ سے کل ہی رابطہ کیا ہے، تیاری کے لیے کچھ وقت دیا جائے۔بعدازاں عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔