سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے وفد کی ڈنمارک کی سپریم کورٹ کے جج جسٹس محمد احسن سے ملاقات

اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی):سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے وفد نے ڈنمارک کی سپریم کورٹ کے جج جسٹس محمد احسن سے ملاقات کی ۔سپر یم کورٹ بار کے مطابق سپریم کورٹ بار وفد کی قیادت صدر میاں رئوف عطا نے کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔ جج محمد احسن نے کہا کہ پاکستان کے نظام انصاف کو دیکھ کر اچھا لگا، کیسز نمٹانے سمیت دیگر …

اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی):سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے وفد نے ڈنمارک کی سپریم کورٹ کے جج جسٹس محمد احسن سے ملاقات کی ۔سپر یم کورٹ بار کے مطابق سپریم کورٹ بار وفد کی قیادت صدر میاں رئوف عطا نے کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔ جج محمد احسن نے کہا کہ پاکستان کے نظام انصاف کو دیکھ کر اچھا لگا، کیسز نمٹانے سمیت دیگر عدالتی امور پر آگاہی حاصل کی ہے۔

صدر سپریم کورٹ بار رئوف عطا نے کہا کہ ہمیں نے ڈنمارک کے لیگل سسٹم سے متعلق رہنمائی حاصل ہے۔ اس موقع پر پاکستان کے عدالتی نظام میں بہتری لانے کیلئے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں پاکستان کے عدالتی نظام بارے آگاہ کیاگیا۔ صدر سپریم کورٹ بار رئوف عطا نے کہا کہ ڈنمارک کا عدالتی نظام بہت مستحکم ہے، ڈنمارک اور پاکستان کے درمیان باہمی روابط بڑھانے پر گفتگو ہوئی۔