سپریم کورٹ میں 5 جنوری کو خاندانی نوعیت کے متعدد اہم مقدمات سماعت کے لیے مقرر

اسلام آباد۔ 04 جنوری (اے پی پی):سپریم کورٹ آف پاکستان میں پیر 5 جنوری 2026 کو خاندانی نوعیت کے متعدد اہم مقدمات سماعت کے لیے مقرر کیے گئے ہیں۔جاری کاز لسٹ کے مطابق یہ مقدمات بینچ نمبر ایک کے روبرو سنے جائیں گے جس کی سربراہی چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کریں گے جبکہ بینچ میں جسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس شکیل احمد شامل ہوں گے۔سپریم کورٹ نے واضح ہدایات …

اسلام آباد۔ 04 جنوری (اے پی پی):سپریم کورٹ آف پاکستان میں پیر 5 جنوری 2026 کو خاندانی نوعیت کے متعدد اہم مقدمات سماعت کے لیے مقرر کیے گئے ہیں۔جاری کاز لسٹ کے مطابق یہ مقدمات بینچ نمبر ایک کے روبرو سنے جائیں گے جس کی سربراہی چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کریں گے جبکہ بینچ میں جسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس شکیل احمد شامل ہوں گے۔سپریم کورٹ نے واضح ہدایات جاری کی ہیں کہ کسی بھی مقدمے میں فیکس یا ای میل کے ذریعے التوا کی درخواست قابلِ قبول نہیں ہوگی۔

اگر کوئی وکیل پیش نہ ہو سکا تو ایڈووکیٹ آن ریکارڈ کو دلائل دینا ہوں گے۔کسی بھی بنیاد پر التوا نہیں دیا جائے گا۔پیر کو سماعت کے لیے مقرر مقدمات میں حق مہر کی وصولی ،نان نفقہ کیس (بحالی درخواست)،نان نفقہ الاؤنس کیس ،مہر، جہیز اور نان نفقہ کا مقدمہ اور اسی نوعیت کے متعدد مقدمات شامل ہیں ۔واضح رہے کہ تمام مقدمات سنگل جج اختیارات کے تحت مقرر کیے گئے ہیں اور سپریم کورٹ نے مقدمات کے فوری فیصلے کے لیے سخت عدالتی نظم و ضبط اپنانے کا عندیہ دیا ہے۔

 

مزید خبریں