سپریم کورٹ نے ملک میں کورونا وائرس کے پیش نظر عدالت عظمیٰ کے ملازمین کو بائیو میٹرک سے استثنیٰ دیدیا‘ ماسک پہننے سمیت دیگر حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت

71
سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق صدارتی ریفرنس نمٹا دیا، منحرف رکن کی تاحیات نااہلی کی پی ٹی آئی کی پٹیشن مسترد ،نااہلیت کا معاملہ پارلیمنٹ کو بھیج دیا ، منحرف رکن اسمبلی کا ووٹ شمار نہیں ہوگا، عدالت عظمیٰ

اسلام آباد ۔ 16 مارچ (اے پی پی) سپریم کورٹ نے ملک میں کورونا وائرس کے پیش نظر عدالت عظمیٰ کے ملازمین کو بائیو میٹرک سے استثنیٰ دیتے ہوئے ماسک پہننے سمیت دیگر حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ پیر کو ملک میں کرونا وائرس کے پیش نظر سپریم کورٹ میں رجسٹرار آفس کی جانب سے سرکلر جاری کیا گیا جس میں عدالت عظمیٰ کے تمام ملازمین کو بائیو میٹرک حاضری سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔عدالت عظمی کے تمام ملازمین کو ماسک پہننے جبکہ کورونا سے متاثرہ ممالک سے سفر کرنے والے ملازمین کو فوری رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ عدالت عظمیٰ کے کیفیٹریا کے ملازمین ، صفائی کے عملے اور دیگر ملازمین کا جسمانی درجہ حرارت چیک کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ سرکلر میں صفائی کے عملے کو سپریم کورٹ کی عمارت کو جراثیم سے پاک کرنے اور ججز کو پیپر ورک دینے والے ملازمین کو پہلے ہاتھ صاف کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔