گوانگ ژو۔24ستمبر (اے پی پی):سپر سمندری طوفان ’’راگاسا‘‘ جنوبی چین کے ساحلی علاقوں سے ٹکرا گیا ، سمندری طوفان کی تباہ کاریوں کے پیش نظر 18 لاکھ 90 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ تائیوان میں سمندری طوفان کے باعث 15 افراد ہلاک اور 152 لاپتہ ہو گئے ہیں۔ شنہوا کے مطابق سال 2025 کے 18ویں سمندری طوفان راگاسا بدھ کی شام …
سپر سمندری طوفان ’’راگاسا‘‘ جنوبی چین کے ساحلی علاقوں سے ٹکرا گیا ، 18 لاکھ سے زائد افراد محفوظ مقامات پر منتقل ، تائیوان میں 15 افراد ہلاک اور 152 لاپتہ ہو گئے

مزید خبریں
گوانگ ژو۔24ستمبر (اے پی پی):سپر سمندری طوفان ’’راگاسا‘‘ جنوبی چین کے ساحلی علاقوں سے ٹکرا گیا ، سمندری طوفان کی تباہ کاریوں کے پیش نظر 18 لاکھ 90 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ تائیوان میں سمندری طوفان کے باعث 15 افراد ہلاک اور 152 لاپتہ ہو گئے ہیں۔ شنہوا کے مطابق سال 2025 کے 18ویں سمندری طوفان راگاسا بدھ کی شام مقامی وقت کے مطابق تقریباً 5 بجے جنوبی چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ سے ٹکرایا۔
صوبائی موسمیاتی مرکز کے مطابق یہ طوفان یانگ جیانگ شہر کے ہائلنگ جزیرے سے ٹکرایا،طوفان کے مرکز کے قریب ہوا کی زیادہ سے زیادہ رفتار 40 میٹر فی سیکنڈ ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں صوبے کے مختلف علاقوں میں ہنگامی اقدامات کیے گئے ہیں۔حکام کے مطابق منگل کی رات 10 بجے تک گوانگ ڈونگ بھر سے 18 لاکھ 90 ہزار سے زائد افراد کو حفاظتی اقدامات کے تحت محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا تھا۔موسمیاتی ماہرین نے پیشگوئی کی ہے کہ "راگاسا” مغربی سمت میں تقریباً 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آگے بڑھتا رہے گا اور بتدریج اپنی شدت کھوتا جائے گا۔
اس سے پہلے، سپر طوفان ’’راگاسا‘‘ نے تائیوان میں تباہی مچادی۔رائٹرز کے مطابق تائیوان میں طوفان کے باعث 15 افراد ہلاک اور 152 افراد لاپتہ ہو گئے ہیں جبکہ ہانگ کانگ کو طوفانی ہواؤں اور شدید بارشوں نے لپیٹ میں لے لیا۔تائیوان کے مشرقی علاقے ہوالیئن کاؤنٹی میں ایک بند ٹوٹنے سے سیلاب آ گیا۔ ادھر ہانگ کانگ میں شدید بارش کے باعث بڑی سمندری لہریں مشرقی اور جنوبی ساحلی علاقوں سے ٹکرا گئیں جس سے کئی سڑکیں اور رہائشی علاقے زیرآب آ گئے۔








