سپر سمیش ٹی 20 میں آکلینڈ نے کینٹربری کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا

کرائسٹ چرچ۔7جنوری (اے پی پی):سپر سمیش ٹی 20 میں آکلینڈ نے کینٹربری کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا ، فاتح ٹیم نے 141 رنز کا ہدف 16 ویں اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ، فن ایلن نے 78 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی اور مرد میدان قرار پائے ، گزشتہ روز ہیگلے اوول ، کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے لیگ کے 16 ویں میچ …

کرائسٹ چرچ۔7جنوری (اے پی پی):سپر سمیش ٹی 20 میں آکلینڈ نے کینٹربری کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا ، فاتح ٹیم نے 141 رنز کا ہدف 16 ویں اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ، فن ایلن نے 78 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی اور مرد میدان قرار پائے ، گزشتہ روز ہیگلے اوول ، کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے لیگ کے 16 ویں میچ میں کینٹربری نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنائے ،

ڈیرل مچل نے 57 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ، لوئس ڈیلپورٹ نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں آکلینڈ نے مطلوبہ ہدف 15.2 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔فن ایلن نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 46 گیندوں پر ناقابل شکست 78 رنز بنائے جس میں 6 فلک شگاف چھکے بھی شامل تھے ۔مارک چیپمئن 38 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹر رہے ۔