وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے زیارت میں فتنہ الخوارج کی جانب سے پولیس چوکی پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید ہونے والے ایس ایچ اوز سمیت پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے
وزیر اعظم شہباز شریف کی زیارت میں فتنہ الخوارج کے حملے کی مذمت،شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت ، سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔7جولائی (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے زیارت میں فتنہ الخوارج کی جانب سے پولیس چوکی پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید ہونے والے ایس ایچ اوز سمیت پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے شہدا کی بلندی درجات اور ان کے اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی ہے۔وزیر اعظم نے کلیئرنس آپریشن میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے کارروائی میں 15 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔وزیر اعظم نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے حملے نے ایک مرتبہ پھر ثابت کردیا کہ یہ لوگ بلوچستان کی ترقی و امن اور عوام کی خوشحالی کے دشمن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہدا کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی اور ان کے خون کا حساب لیا جائے گا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ کسی کو بلوچستان کے امن کو نقصان پہنچانے نہیں دیں گے،امن دشمن دہشت گردوں کے خاتمے تک ان کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے







