گورنر خیبرپختونخوا نے نشانِ حیدر حاصل کرنے والے عظیم سپوت حوالدار لالک جان شہید کی برسی کے موقع پر انہیں زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا ہے
گورنر خیبرپختونخوا کا حوالدار لالک جان شہید کو زبردست خراجِ عقیدت

مزید خبریں
پشاور۔ 07 جولائی (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا نے نشانِ حیدر حاصل کرنے والے عظیم سپوت حوالدار لالک جان شہید کی برسی کے موقع پر انہیں زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا ہے ۔گورنر ہاوس پشاور تر جمان کے مطابق اپنے پیغام میں گورنر نے کہا ہے کہ قوم اپنے بہادر شہداکی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ 7 جولائی 1999 کو کارگل محاذ پر حوالدار لالک جان شہید نے بے مثال جرات، استقامت اور فرض شناسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مادرِ وطن کے دفاع میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔شدید زخمی ہونے کے باوجود انہوں نے دشمن کے حملوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور اپنی جان کی پروا کیے بغیر وطن کی حفاظت کا فرض نبھایا۔گورنر نے کہا کہ حوالدار لالک جان شہید کی لازوال قربانی بہادری، حب الوطنی اور ایثار کی روشن مثال ہے۔ ان کی زندگی اور شہادت آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے اور پوری قوم ان کے عظیم کارنامے پر فخر کرتی ہے۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاکستان کے شہداء ہمارا قومی سرمایہ ہیں، جن کی قربانیوں کی بدولت ملک کا دفاع ناقابلِ تسخیر بنا ہوا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہداء کے اہلِ خانہ کی عزت و تکریم اور شہداء کے مشن کی تکمیل ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، جبکہ پاکستان کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہر قربانی دینے سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔







