سپر سمیش ٹی 20 میں سینٹرل ڈسٹرکس نے اوٹاگو کو 52 رنز سے ہرا دیا

81
سپر سمیش ٹی 20 میں سینٹرل ڈسٹرکس نے اوٹاگو کو 52 رنز سے ہرا دیا
سپر سمیش ٹی 20 میں سینٹرل ڈسٹرکس نے اوٹاگو کو 52 رنز سے ہرا دیا

نیپئر۔10جنوری (اے پی پی):سپر سمیش ٹی 20 میں سنٹرل ڈسٹرکٹس نے اوٹاگوکی ٹیم کو 52رنز سے ہرا دیا ۔ اوٹاگو کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور 188 رنز ہدف کے تعاقب میں 18 ویں اوورز میں 135 رنز بناسکی۔سنٹرل ڈسٹرکٹس کے ویل ینگ نے ناقابل شکست سنچری بناکر اپنی ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ میک لین پارک، نیپئر میں کھیلے گئے لیگ کے 19 ویں میچ میں سنٹرل ڈسٹرکٹس کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بناکر اوٹاگو کو میچ میں کامیابی کے لئے 188 رنز کا ہدف دیا۔ ویل ینگ نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابل شکست 101 رنز سکور کیے جن میں 3 چھکے اور 10 چوکے شامل تھے۔

ڈین کلیور 50 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ ٹراوس مولر،اینڈریو ہیزلڈائن، جیکب ڈفی اور جیک گبسن نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔جواب میں اوٹاگو کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مطلوبہ ہدف حاصل کرنے کی کوشش میں 18ویں اوورز میں 135 رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔میکس چو 34 اور اولی وائٹ 30 رنز بناسکے۔سینٹرل ڈسٹرکس کی یہ سپر سمیش ٹی ٹونٹی ایونٹ میں دوسری فتح ہے۔ سینٹرل ڈسٹرکس کی طرف سے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اجاز پٹیل نے چار اور بیون سمال نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ویل ینگ کو ناقابل شکست سنچری سکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔\