چیچہ وطنی۔ 09 جولائی (اے پی پی):سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ساہیوال کے زیراہتمام باسکٹ بال کا نمائشی میچ سپورٹس جمنازیم چیچہ وطنی میں منعقد ہوا۔اسسٹنٹ کمشنر وحید حسن گوندل،اور اے ایس پی حافظ معاذ الرحمان بطور مہمانان خصوصی تقریب میں شرکت کی، نیو ماڈل باسکٹ بال کلب اور سپورٹس باسکٹ بال کلب کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا، میچ کے آخر میں اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی وحید حسن گوندل، اے ایس پی چیچہ …
سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ساہیوال کے زیراہتمام باسکٹ بال کا نمائشی میچ سپورٹس جمنازیم چیچہ وطنی میں منعقد

مزید خبریں
چیچہ وطنی۔ 09 جولائی (اے پی پی):سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ساہیوال کے زیراہتمام باسکٹ بال کا نمائشی میچ سپورٹس جمنازیم چیچہ وطنی میں منعقد ہوا۔اسسٹنٹ کمشنر وحید حسن گوندل،اور اے ایس پی حافظ معاذ الرحمان بطور مہمانان خصوصی تقریب میں شرکت کی، نیو ماڈل باسکٹ بال کلب اور سپورٹس باسکٹ بال کلب کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا،
میچ کے آخر میں اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی وحید حسن گوندل، اے ایس پی چیچہ وطنی حافظ معاذ الرحمان اور تحصیل سپورٹس آفیسر چیچہ وطنی میڈیم نازیہ ناہید نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کھیل ایک بہترین ورزش ہے۔ مختلف کھیلوں میں باقاعدگی سے مشغول رہنا انسان کو مختلف دائمی بیماریوں سے بچاتا ہے۔ نوجوانوں کو چاہئے کہ سپورٹس کی سرگرمیوں میں زیادہ سے زیادہ حصہ لیں تاکہ ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل ہو سکے۔








