سپیس ایکس سیاحوں کوچاند کے گرد چکر لگوائے گی

107

نیویارک ۔ 28 فروری (اے پی پی) امریکی نجی راکٹ کمپنی سپیس ایکس نے اعلان کیا ہے کہ 2 افراد نے چاند کے گرد چکر لگوانے کے لیے اسے رقم ادا کی ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سپیس ایکس کے مالک ایلن مسک کا ہنا ہے کہ اس مشن کے لیے 2018ءتک منصوبہ بنایا گیا ہے اور سیاحوں نے ایک خطیر رقم پیشگی کے طور پر ادا کر دی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس سفر سے 45 سال بعد انسان واپس دور خلا کا سفر کرے گا۔