پونے ۔ 28 فروری (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میچ ریفری کرس براڈ نے پونے کی وکٹ کو ناقص قرار دے دیا جہاں پر بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ کھیلا گیا تھا، جس کی وجہ سے بھارتی کرکٹ بورڈ پر 15 ہزار ڈالرز جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔ اسپنرز کی جنت ثابت ہونے والی اس وکٹ پر تین روز میں ہی پہلا ٹیسٹ …
آئی سی سی میچ ریفری کرس براڈ نے پونے کی وکٹ کو ناقص قرار دیدیا، بھارت کو 15 ہزار ڈالرز جرمانے کا خطرہ

مزید خبریں
پونے ۔ 28 فروری (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میچ ریفری کرس براڈ نے پونے کی وکٹ کو ناقص قرار دے دیا جہاں پر بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ کھیلا گیا تھا، جس کی وجہ سے بھارتی کرکٹ بورڈ پر 15 ہزار ڈالرز جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔ اسپنرز کی جنت ثابت ہونے والی اس وکٹ پر تین روز میں ہی پہلا ٹیسٹ ختم ہو گیا تھا، اس دوران تمام 40 وکٹیں گر گئی تھیں جس میں سے 31 وکٹیں سپنرز کے ہاتھ آئیں، اس میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو 333 رنز کے واضح مارجن سے شکست فاش سے دوچار کر کے چار میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کی تھی۔








