ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ میں بیلجیئم نے پاکستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 1-7 سے شکست دے دی۔ پی ایچ ایف ترجمان کے مطابق میچ کے آغاز میں تیسرے منٹ پر بیلجیئم کے نیلسن نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔ پاکستان نے کھیل کے 33ویں منٹ میں شاندار واپسی کرتے ہوئے رانا وحید اشرف کے خوبصورت فیلڈ گول کی بدولت مقابلہ ایک، ایک سے برابر کردیا۔
ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ ،بیلجیئم نے پاکستان کو 1-7 سے ہرادیا

مزید خبریں
لاہور۔13جون (اے پی پی):ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ میں بیلجیئم نے پاکستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 1-7 سے شکست دے دی۔ پی ایچ ایف ترجمان کے مطابق میچ کے آغاز میں تیسرے منٹ پر بیلجیئم کے نیلسن نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔ پاکستان نے کھیل کے 33ویں منٹ میں شاندار واپسی کرتے ہوئے رانا وحید اشرف کے خوبصورت فیلڈ گول کی بدولت مقابلہ ایک، ایک سے برابر کردیا۔
تاہم اس کے بعد عالمی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر موجود بیلجیئم کی ٹیم نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلسل چھ گول اسکور کیے اور میچ اپنے نام کر لیا۔ بیلجیئم کی جانب سے دوسرا گول تھیبا، چوتھا گول الیگزینڈر، پانچواں گول ٹوبیاز، چھٹا گول گولیوم جبکہ ساتواں گول ٹوبیاس نے اسکور کیا۔پاکستان ہاکی ٹیم ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ میں اپنا دوسرا میچ 14 جون کو اسپین کے خلاف جبکہ تیسرا میچ 18 جون کو دوبارہ بیلجیئم کے مدمقابل ہوگا۔اسی طرح قومی ٹیم اپنا چوتھا میچ 20 جون کو اسپین کے خلاف کھیلے گی۔







