سپیس ایکس کا اسٹارشپ کا 12واں فلائٹ ٹیسٹ کامیابی سے مکمل

سپیس ایکس نے اسٹارشپ کا 12واں فلائٹ ٹیسٹ کامیابی سے مکمل کر لیا۔شنہوا کے مطابق امریکی خلائی کمپنی سپیس ایکس نے اپنے دیوہیکل راکٹ اسٹارشپ کا 12واں فلائٹ ٹیسٹ کامیابی سے مکمل کر لیا۔

نیویارک ۔23مئی (اے پی پی):سپیس ایکس نے اسٹارشپ کا 12واں فلائٹ ٹیسٹ کامیابی سے مکمل کر لیا۔شنہوا کے مطابق امریکی خلائی کمپنی سپیس ایکس نے اپنے دیوہیکل راکٹ اسٹارشپ کا 12واں فلائٹ ٹیسٹ کامیابی سے مکمل کر لیا۔ یہ مشن نئی نسل کے اسٹارشپ خلائی جہاز اور سپر ہیوی بوسٹر کی پہلی آزمائشی پرواز تھی۔راکٹ کو امریکی ریاست ٹیکساس میں قائم اسٹاربیس لانچ سائٹ سے مقامی وقت کے مطابق شام 5 بج کر 30 منٹ پر روانہ کیا گیا۔ پرواز کے کچھ ہی دیر بعد اسٹارشپ کامیابی سے سپر ہیوی بوسٹر سے الگ ہوگیا، جبکہ بوسٹر خلیجِ میکسیکو میں گر گیا۔کمپنی کے مطابق اس بار بوسٹر کو واپس لانچ سائٹ پر پکڑنے کی کوشش نہیں کی گئی کیونکہ یہ نئے ڈیزائن کے حامل راکٹ کی پہلی آزمائشی پرواز تھی۔پرواز کے دوران اسٹارشپ کے چھ انجنوں میں سے ایک انجن بند ہوگیا، تاہم خلائی جہاز اپنے مقررہ کروز مرحلے تک پہنچنے میں کامیاب رہا۔ بعد ازاں اسٹارشپ نے ترمیم شدہ اسٹارلنک سیٹلائٹس بھی کامیابی سے خلا میں چھوڑے۔تقریباً ایک گھنٹے بعد اسٹارشپ نے ایک خصوصی بینکنگ مینؤور کیا، جو مستقبل میں اسٹاربیس واپسی کے دوران استعمال ہونے والے طریقہ کار کی مشق تھی۔ بعد میں خلائی جہاز منصوبے کے مطابق بحرِ ہند میں اتر گیا۔ایلو ن مسک کے مطابق گزشتہ روز طے شدہ لانچ تکنیکی خرابی کے باعث مؤخر کرنا پڑا تھا، کیونکہ لانچ ٹاور کے ہائیڈرولک نظام میں مسئلہ پیدا ہوگیا تھا۔واضح رہے کہ اسٹارشپ کو ناس اکے آرٹیمس پروگرام کے تحت چاند پر انسانوں کی واپسی اور مستقبل میں مریخ مشنز کے لیے استعمال کیا جائے گا۔