اسلام آباد۔27فروری (اے پی پی):ناروے کی غیر سرکاری تنظیم سپیشل چلڈرن آرگنائزیشن آف ناروے ( سکون ) کے سی ای او شاہد جمیل کی خصوصی ہدایات پر بورڈ ممبر زبیر محمود نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران خیبرپختونخوا میں ہلال احمر) کی جاری انسانی ہمدردی، صحت اور فلاحی سرگرمیوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان گورنر آفس کی جانب سے جاری بیان کے …
سپیشل چلڈرن آرگنائزیشن آف ناروے ( سکون ) کے بورڈ ممبر زبیر محمود کی گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔27فروری (اے پی پی):ناروے کی غیر سرکاری تنظیم سپیشل چلڈرن آرگنائزیشن آف ناروے ( سکون ) کے سی ای او شاہد جمیل کی خصوصی ہدایات پر بورڈ ممبر زبیر محمود نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران خیبرپختونخوا میں ہلال احمر) کی جاری انسانی ہمدردی، صحت اور فلاحی سرگرمیوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان گورنر آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فریقین نے معذور بچوں، خصوصی افراد، مستحق خاندانوں اور کمزور طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے باہمی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔
اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا کو مئی کے آخری ہفتے میں وفد کے ہمراہ ناروے کے دورے کی باضابطہ دعوت بھی دی گئی، جہاں وہ اوسلو میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کریں گے اور سکون اوسلو اور ہلال احمر خیبرپختونخوا کے درمیان مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) کی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کریں گے۔ یہ معاہدہ انسانی ہمدردی کے منصوبوں، معذوری سے متعلق شمولیتی اقدامات، صحت کی سہولیات تک رسائی اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے شعبوں میں مشترکہ تعاون کو فروغ دینے کے لیے کیا جا رہا ہے، جس سے خیبرپختونخوا سمیت دیگر علاقوں میں کمزور طبقات کو براہِ راست فائدہ پہنچنے کی توقع ہے۔








