ایتھلیٹک کلب نے ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا کے ایک میچ میں انتہائی سخت مقابلے کے بعد اوساسونا کی ٹیم کو 0-1گول سے ہرا دیا۔ ایتھلیٹک کلب کے گورکا گروزیتا نے فیصلہ کن گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ ی
سپینش لالیگا میں ایتھلیٹک کلب نے اوساسونا کوسخت مقابلے کے بعد 0-1سے ہرا دیا

مزید خبریں
میڈرڈ۔22اپریل (اے پی پی):ایتھلیٹک کلب نے ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا کے ایک میچ میں انتہائی سخت مقابلے کے بعد اوساسونا کی ٹیم کو 0-1گول سے ہرا دیا۔ ایتھلیٹک کلب کے گورکا گروزیتا نے فیصلہ کن گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ یہ ایتھلیٹک کلب کی لیگ میں 12 ویں فتح ہے ۔ اس کامیابی کے بعد ایتھلیٹک کلب کی ٹیم کی ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگاکے پوائنٹس ٹیبل پر نویں پوزیشن ہے ۔
سپینش لیگ لالیگا کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ سپین میں جاری ہے۔ سان میمس، بلباؤ، سپین میں کھیلے گئے میچ میں ایتھلیٹک کلب اور اوساسونا کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں ایتھلیٹک کلب کی ٹیم نے انتہائی سخت مقابلے کے بعد اوساسونا کی ٹیم کو 0-1گول سے ہرا دیا۔
گورکا گروزیتا نے ایتھلیٹک کلب کی جانب سے میچ میں فیصلہ کن گول میچ کے 16 ویں منٹ پر کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا ۔ میچ میں اوساسونا کی طرف سے بھرپور کوشش کے باوجود گول نہ ہوسکا۔ایتھلیٹک کلب کی لیگ میں یہ 12ویں فتح ہے اور وہ لیگ میں 41پوائنٹس کے بعد ٹیبل پر نویں پوزیشن پر موجود ہے ۔








