میڈرڈ۔30نومبر (اے پی پی):دفاعی چیمپئن بارسلونا نے ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا کے اپنے 14ویں میچ میں الاویز کو ہرا کر گیارہویں فتح حاصل کرلی۔پوائنٹس ٹیبل پر بارسلونا کی پہلی پوزیشن بھی برقرار ہے۔ای ایس پی این کے مطابق بارسلونا کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کی بدولت حریف الاویز کی ٹیم کو 1-3 گول سے ہرا دیا۔دفاعی چیمپئن بارسلونا کی جانب سے دانی اولمو نے 2 جبکہ لامین یمل نے …
سپینش لالیگا میں بارسلونا نے الاویزکو 1-3 سے ہرا دیا

مزید خبریں
میڈرڈ۔30نومبر (اے پی پی):دفاعی چیمپئن بارسلونا نے ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا کے اپنے 14ویں میچ میں الاویز کو ہرا کر گیارہویں فتح حاصل کرلی۔پوائنٹس ٹیبل پر بارسلونا کی پہلی پوزیشن بھی برقرار ہے۔ای ایس پی این کے مطابق بارسلونا کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کی بدولت حریف الاویز کی ٹیم کو 1-3 گول سے ہرا دیا۔دفاعی چیمپئن بارسلونا کی جانب سے دانی اولمو نے 2 جبکہ لامین یمل نے ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
یہ بارسلونا کی لیگ میں گیارہویں فتح ہے اور اس کامیابی کے بعد فاتح ٹیم نے قیمتی تین پوائنٹس حاصل کرنے کے ساتھ ٹیبل پر اپنی پہلی پوزیشن مزید بہتر کرلی ۔ سپینش لیگ لالیگا کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ سپین میں میں جاری ہے جس میں سائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔
سپین کے شہر بارسلونا کے سپاٹائفی کیمپ نو میں کھیلے گئے میچ میں میزبان بارسلونا اور الاویز کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں بارسلونا کی ٹیم نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف الاویز کو ایک کے مقابلے میں 3 گول سے ہرا دیا۔ دفاعی چیمپئن بارسلونا کی جانب سے دانی اولمو نے 2 جبکہ لامین یمل نے ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا۔ الاویز کی جانب سے واحد گول پابلو ایبانیز نے میچ کے ابتدائی منٹ پر سکو کیا۔ یہ بارسلونا کی لیگ میں 11ویں فتح ہے ۔








