میڈرڈ۔3دسمبر (اے پی پی):دفاعی چیمپئن بارسلونا نے ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا کے اپنے 15ویں میچ میں ایٹلیٹیکو میڈرڈ کو ہرا کر بارہویں فتح حاصل کرلی۔پوائنٹس ٹیبل پر بارسلونا کی پہلی پوزیشن مزید مستحکم ہوگئی ہے۔ای ایس پی این کے مطابق بارسلونا کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کی بدولت حریف ایٹلیٹیکو میڈرڈ کی ٹیم کو 1-3 گول سے ہرا دیا۔دفاعی چیمپئن بارسلونا کی جانب سے رافنھا،دانی اولمو اورفیران ٹوریس نے …
سپینش لالیگا میں بارسلونا نے ایٹلیٹیکو میڈرڈکو 1-3 سے ہرا دیا

مزید خبریں
میڈرڈ۔3دسمبر (اے پی پی):دفاعی چیمپئن بارسلونا نے ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا کے اپنے 15ویں میچ میں ایٹلیٹیکو میڈرڈ کو ہرا کر بارہویں فتح حاصل کرلی۔پوائنٹس ٹیبل پر بارسلونا کی پہلی پوزیشن مزید مستحکم ہوگئی ہے۔ای ایس پی این کے مطابق بارسلونا کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کی بدولت حریف ایٹلیٹیکو میڈرڈ کی ٹیم کو 1-3 گول سے ہرا دیا۔دفاعی چیمپئن بارسلونا کی جانب سے رافنھا،دانی اولمو اورفیران ٹوریس نے ایک ،ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ یہ بارسلونا کی لیگ میں بارہویں فتح ہے اور اس کامیابی کے بعد فاتح ٹیم نے قیمتی تین پوائنٹس حاصل کرنے کے ساتھ ٹیبل پر اپنی پہلی پوزیشن مزید بہتر کرلی ۔
سپینش لیگ لالیگا کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ سپین میں میں جاری ہے جس میں سائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔ سپین کے شہر بارسلونا کے سپاٹائفی کیمپ نو میں کھیلے گئے میچ میں میزبان بارسلونا اور ایٹلیٹیکو میڈرڈکی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں بارسلونا کی ٹیم نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف ایٹلیٹیکو میڈرڈ کو ایک کے مقابلے میں 3 گول سے ہرا دیا۔
دفاعی چیمپئن بارسلونا کی جانب سے رافنھا،دانی اولمو اورفیران ٹوریس نے ایک ،ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا۔ حریف ایٹلیٹیکو میڈرڈ کی جانب سے واحد گول ایلیکس بینانے میچ کے 19ویں منٹ پر سکو کیا۔ یہ بارسلونا کی لیگ میں 12ویں فتح ہے اور وہ سب سے زیادہ 37 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہے۔








