میڈرڈ۔3مارچ (اے پی پی):بارسلونا نے ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا کے ایک میچ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریال سوسائڈاد کی ٹیم کو با آسانی 0-4 گول سے ہرا دیا۔ بارسلونا کے جیرارڈ مارٹن،مارک کاساڈو،رونالڈ آراوجو اور رابرٹ لیوینڈوسکی نے میچ میں ایک ،ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ یہ بارسلونا کی لیگ میں 18 ویں فتح ہے ۔
اس کامیابی کے بعد بارسلونا کی ٹیم کی ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگاکے پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن مزید مستحکم ہوگئی ہے ۔ سپینش لیگ لالیگا کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ سپین میں جاری ہے۔ ایسٹاڈی اولمپک لوئس کمپنیز، بارسلونا، سپین میں کھیلے گئے میچ میں بارسلونا کی ٹیم نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ریال سوسائڈاد کی ٹیم کو با آسانی 0-4گول سے ہرا دیا۔ بارسلونا کی جانب سے جیرارڈ مارٹن،مارک کاساڈو،رونالڈ آراوجو اور رابرٹ لیوینڈوسکی نے میچ میں ایک ،ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا ۔
میچ میں ریال سوسائڈاڈ کی ٹیم کوئی گول سکور نہ کر سکی۔ بارسلونا کی لیگ میں یہ 18ویں فتح ہے اور وہ لیگ میں 57پوائنٹس کے بعد ٹیبل پر سر فہرست پوزیشن پر موجود ہے ۔ایٹلیٹیکو میڈرڈٹیم کے 56 پوائنٹس ہیں اور وہ ٹیبل پر دوسرے نمبر پر موجود ہے جبکہ ریال میڈرڈ ٹیم کے 54 پوائنٹس ہیں اور وہ تیسری پوزیشن پر موجود ہے۔