تل ابیب ۔3مارچ (اے پی پی):چین کی الیکٹرک کار یں بنانے والی کمپنیاں اسرائیل میں اپنی گاڑیوں کی فروخت میں پہلے نمبر پر آگئیں۔شنہوا نیوز کے مطابق اسرائیل وہیکل امپورٹرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ چینی کار ساز کمپنی بی وائے ڈی 2025کے پہلے دو ماہ میں اسرائیل میں الیکٹرک کاروں کی فروخت میں سرفہرست رہی۔بی وائے ڈی ، فی الحال اسرائیل میں چار …
چینی کمپنیاں اسرائیلی میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں پہلے نمبر پر

مزید خبریں
تل ابیب ۔3مارچ (اے پی پی):چین کی الیکٹرک کار یں بنانے والی کمپنیاں اسرائیل میں اپنی گاڑیوں کی فروخت میں پہلے نمبر پر آگئیں۔شنہوا نیوز کے مطابق اسرائیل وہیکل امپورٹرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ چینی کار ساز کمپنی بی وائے ڈی 2025کے پہلے دو ماہ میں اسرائیل میں الیکٹرک کاروں کی فروخت میں سرفہرست رہی۔بی وائے ڈی ، فی الحال اسرائیل میں چار الیکٹرک ماڈل پیش کر رہی ہے،
جنوری سے فروری میں ان کی 2,386 گاڑیاں فروخت ہوئیں ۔ گزشتہ سال، چینی ای وی دیو 16,690 یونٹس کے ساتھ اسرائیل کی کاروں کی فروخت میں پہلے نمبر پر رہی۔ایکس پنگ موٹرز ، ایک اور چینی الیکٹرک مینوفیکچرر، نےاسرائیل میں پیش کردہ تین ماڈلز کے 1,592 یونٹس فروخت کرتے ہوئے، دوسرا مقام حاصل کیا۔
تیسرے نمبر پر چینی کار ساز کمپنی لنک اینڈ کمپنی ہے ، جس نے اسی عرصے میں 1,075 یونٹس فروخت کئے۔چینی برانڈز نے جنوری اور فروری کے دوران اسرائیل کی الیکٹرک کاروں کی فروخت میں چینی کمپنیوں کا حصہ 86.6 فیصد رہا اور انہوں نے مجموعی طور پر 9,530 یونٹس فروخت کئے۔
اسرائیل کی درآمد شدہ مسافر کاروں کی فروخت پر بھی چینی برانڈز کا غلبہ رہا، جس میں پٹرول گاڑیاں بھی شامل ہیں۔چینی کمپنیوں نے دو ماہ میں اسرائیل میں 17,959 یونٹس فروخت کئے۔ اسرائیل میں گاڑیوں کی فروخت میں چین کے بعد جنوبی کوریا اور جاپان کے برانڈز رہے۔







