سپینش لالیگا میں بارسلونا نے سیلٹا ویگوکو سخت مقابلے کے بعد 0-1 سے ہرا دیا

دفاعی چیمپئن بارسلونا نے ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا کے اپنے 32ویں میچ میں سیلٹا ویگو کو ہرا کر ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن مزید مستحکم بنالی ۔امریکی خبر رساں ادارے ای ایس پی این کے مطابق بارسلونا کی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد سیلٹا ویگو کی ٹیم کو 0-1گول سے ہرا دیا۔

میڈرڈ۔23اپریل (اے پی پی):دفاعی چیمپئن بارسلونا نے ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا کے اپنے 32ویں میچ میں سیلٹا ویگو کو ہرا کر ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن مزید مستحکم بنالی ۔امریکی خبر رساں ادارے ای ایس پی این کے مطابق بارسلونا کی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد سیلٹا ویگو کی ٹیم کو 0-1گول سے ہرا دیا۔دفاعی چیمپئن بارسلونا کی جانب سے لامین یا مال نے میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ یہ بارسلونا کی لیگ میں 27ویں فتح ہے اور اس کامیابی کے بعد فاتح ٹیم نے قیمتی تین پوائنٹس حاصل کرنے کے ساتھ ٹیبل پر اپنی پہلی پوزیشن مزید بہتر بنالی ہے۔

سپینش لیگ لالیگا کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ سپین میں میں جاری ہے جس میں سائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔ جمعرات کو سپاٹائف کیمپ نو، بارسلونا، سپین میں کھیلے گئے میچ میں بارسلونا اور سیلٹا ویگو کی ٹیم آمنے سامنے تھیں جس میں انتہائی سخت مقابلے کے بعد بارسلونا کی ٹیم نے حریف سیلٹا ویگو کو 0-1گول سے ہرا دیا۔

دفاعی چیمپئن بارسلونا کی جانب سے لامین یا مال نے 40 ویں منٹ میں ملنے والی پنالٹی کک پر گول کر کے اپنی ٹیم کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا۔ یہ بارسلونا کی لیگ میں 27ویں فتح ہے ۔واضح رہے کہ بارسلونا کی ٹیم اپنا اگلا میچ 25 اپریل کوگیٹافے کے خلاف کھیلے گی۔