سپین ، ممنوعہ جائیدادوں کی تشہیر پر امریکی کمپنی ایئر بی این بی پر 6 کروڑ 40 لاکھ یورو جرمانہ عائد

میڈرڈ۔15دسمبر (اے پی پی):سپین کی بائیں بازو کی حکومت نے رہائشی بحران کے تناظر میں ممنوعہ رینٹل جائیدادوں کی فہرستیں شائع کرنے پر امریکی آن لائن ہالیڈے رینٹل کمپنی ایئر بی این بی پر 6 کروڑ 40 لاکھ یورو (تقریباً 7 کروڑ 50 لاکھ ڈالر)سے زائد جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کر دیا ۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق وزارتِ صارف امور نے بیان میں کہا …

میڈرڈ۔15دسمبر (اے پی پی):سپین کی بائیں بازو کی حکومت نے رہائشی بحران کے تناظر میں ممنوعہ رینٹل جائیدادوں کی فہرستیں شائع کرنے پر امریکی آن لائن ہالیڈے رینٹل کمپنی ایئر بی این بی پر 6 کروڑ 40 لاکھ یورو (تقریباً 7 کروڑ 50 لاکھ ڈالر)سے زائد جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کر دیا ۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق وزارتِ صارف امور نے بیان میں کہا ہےکہ یہ جرمانہ حتمی ہے اور ایئر بی این بی کو غیر قانونی مواد حذف کر کے خلاف ورزیوں کی اصلاح کرنا ہوگی۔وزارت نے کہا کہ ایئر بی این بی پر موجود 65,122 اشتہارات صارف قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے جن میں بغیر لائسنس جائیدادوں کی تشہیر یا ایسے مکانات شامل تھے جن کے لائسنس نمبرز سرکاری ڈیٹا سے مطابقت نہیں رکھتے ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ جرمانہ اس غیر قانونی منافع کے چھ گنا کے برابر ہے جو ایئر بی این بی نے کمپنی کو خلاف ورزی والے اشتہارات سے آگاہ کیے جانے اور ان کے ہٹائے جانے کے درمیان کے عرصے میں کمایا۔وزارت کے بیان میں انتہائی بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے وزیرِ صارف حقوق پابلو بُستندوی نے کہا کہ ہزاروں خاندان رہائش کے مسئلے کی وجہ سے مشکلات سے دوچار ہیں جبکہ چند لوگ ایسے کاروباری ماڈلز کے ذریعے امیر ہو رہے ہیں جو لوگوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کر دیتے ہیں۔انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم بلو سکائی پر کہا کہ ہم جتنی بار بھی ثابت کرنا پڑے کریں گے کہ کوئی بھی کمپنی چاہے وہ کتنی ہی بڑی یا طاقتور کیوں نہ ہو قانون سے بالاتر نہیں،خاص طور پر جب معاملہ رہائش کا ہو۔ واضح رہے

کہ جون میں وزارتِ صارف حقوق نے آن لائن رہائش فراہم کرنے والی بڑی کمپنی Booking.com کو بھی 4 ہزار سے زائد غیر قانونی اشتہارات ہٹانے کا حکم دیا تھا۔