سپین اور سوئٹزرلینڈکے درمیان یوئیفا ویمنزفٹ بال چیمپئن شپ کا تیسرا کوارٹر فائنل میچ (ہفتہ کو )کھیلا جائے گا

برن۔18جولائی (اے پی پی):یونین آف یورپین فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سوئٹزرلینڈ میں جاری یوئیفا ویمنز فٹ بال چیمپئن شپ کا کوارٹر فائنل رائونڈ جاری ہے۔ سپین اور سوئٹزرلینڈ کی ویمنز فٹ بال ٹیموں کے درمیان تیسرا کوارٹر فائنل میچ کل (ہفتہ کو) کھیلا جائے گا۔ یوئیفا ویمنزفٹ بال چیمپئن شپ کے میچز کا سلسلہ سوئٹزرلینڈ میں جاری ہے جو اپنے اختتامی مراحل کی طرف بڑی تیزی کے …

برن۔18جولائی (اے پی پی):یونین آف یورپین فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سوئٹزرلینڈ میں جاری یوئیفا ویمنز فٹ بال چیمپئن شپ کا کوارٹر فائنل رائونڈ جاری ہے۔ سپین اور سوئٹزرلینڈ کی ویمنز فٹ بال ٹیموں کے درمیان تیسرا کوارٹر فائنل میچ کل (ہفتہ کو) کھیلا جائے گا۔ یوئیفا ویمنزفٹ بال چیمپئن شپ کے میچز کا سلسلہ سوئٹزرلینڈ میں جاری ہے جو اپنے اختتامی مراحل کی طرف بڑی تیزی کے ساتھ گامزن ہے ،جس میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

میگا ایونٹ کا تیسرا کوارٹر فائنل میچ کل ہفتہ کوسوئٹزرلینڈ کے دارالحکومت برن کے سٹیڈیون وانکڈورف میں کھیلا جائے گا۔تیسرے کوارٹر فائنل میچ میں سپین اور میزبان سوئٹزرلینڈ کی ٹیمیں سیمی فائنل رائونڈ کے لئے پنجہ آزمائی کریں گی۔ تیسرے کوارٹر فائنل میچ میں اٹلی سے تعلق رکھنے والی ماریا سولی فیریری کیپوٹی میچ ریفری ہوں گی ۔

یوئیفا ویمنزفٹ بال چیمپئن شپ کا چوتھا اور آخری کوارٹر فائنل میچ میں فرانس اور جرمنی کی خواتین ٹیموں کے درمیان 20 جولائی کو کھیلا جائے گا۔چیمپئن شپ کا پہلا سیمی فائنل میچ 22 جولائی جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ 23 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ یوئیفا ویمنزفٹ بال چیمپئن شپ کا فائنل میچ 27 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

 

مزید خبریں