سپین کی ٹیم فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں پہنچ گئی۔ ای ایس پی این کے مطابق سپین کی ٹیم نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فیفا ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں فرانس کو 0-2 گول سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا اور میگاایونٹ 2026کے فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی
سپین کی ٹیم 23ویں فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گئی ، پہلے سیمی فائنل میں فرانس کو 0-2 سے شکست

مزید خبریں
نیویارک۔15جولائی (اے پی پی):سپین کی ٹیم فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں پہنچ گئی۔ ای ایس پی این کے مطابق سپین کی ٹیم نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فیفا ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں فرانس کو 0-2 گول سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا اور میگاایونٹ 2026کے فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔فرانس کے مایہ ناز فٹ بالر اور کپتان کیلین ایمباپے کا جادو نہ چل سکا ،سپین کی جانب سے اویرزابال اور پیڈروپورو نے ایک، ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار اداکیا۔اے ٹی اینڈ ٹی سٹیڈیم، آرلنگٹن،امریکا میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں سپین نےسابق عالمی چیمپئن فرانسیسی ٹیم کے خلاف ابتدا ہی سے جارحانہ کھیل پیش کیا اور اس کے گول پوسٹ پر مسلسل حملے کیے، تاہم میچ شروع ہونے کے بعد 24ویں منٹ پر اویرزابال نے ملنے والی پینلٹی کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے گول کر کے اپنی ٹیم سپین کو فرانس کے خلاف 0-1 گول کی برتری دلادی۔ یوں پہلے ہاف پر ہسپانوی فٹ بال ٹیم کو فرانس کے خلاف 0-1 گول کی برتری حاصل تھی۔ دوسرے ہاف میں بھی سپین کی ٹیم فرانس پر حاوی رہی اور 58 ویں منٹ پر پیڈروپورو نے ایک گول کر کرے مقابلہ 0-2 کر دیا جو میچ کے اختتام تک برقرار رہا۔ اس فتح کے ساتھ ہی سپین کی ٹیم نے 16 سال بعد فٹ بال ورلڈ کپ فائنل میں واپسی کرلی۔سپین کی ٹیم نے آخری بار 2010 میں فائنل کھیلا تھا، جہاں وہ عالمی چیمپئن بننے میں کامیاب ہوا تھا۔یہ سپین کا ورلڈ کپ تاریخ میں دوسرا فائنل ہوگا۔فرانسیسی ٹیم کامسلسل تیسری بار ورلڈ کپ فائنل کھیلنے کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا۔واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے دوسرے سیمی فائنل کی فاتح ٹیم کا فائنل میں سپین کے ساتھ مقابلہ ہوگا۔







