سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کی درب بم دھماکے کی مذمت، دھماکے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے مردان کے شہری علاقہ درب میں ہونے والے دھماکے کی شدت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دھماکے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے اپنے علیحدہ علیحدہ مذمتی بیان میں مردان کے شہری علاقے …

اسلام آباد ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے مردان کے شہری علاقہ درب میں ہونے والے دھماکے کی شدت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دھماکے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے اپنے علیحدہ علیحدہ مذمتی بیان میں مردان کے شہری علاقے درب میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ملک دشمن عناصر کی امن کو سبوتاژ کرنے کی گھناو¿نی سازش قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے امن کی خاطر کی جانی والی کوششوں کو غیر متزلزل نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اس واقعہ کی شفاف تحقیقات کرنے کا کہا اور واقعہ میں ملوث عناصر کو فوری طور پر گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لا کھڑا کرنے کا کہا۔انہوں نے متعلقہ حکام کو زخموں کی فوری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا کی ہدایت کی ہے۔ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے اس واقعہ میں شہید ہونے والے کے درجات کی بلندی، زخموں کی جلد صحت یابی اور پسماندگاں کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاءفرمانے کی دعا کی۔