اسلام آباد ۔ 9 مارچ (اے پی پی)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے سکردو میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ہونے والے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پیر کو یہاں جاری بیان کے مطابق اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر نے غمزدہ خاندانوں سے اظہار تعزیت اور حادثے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔ اسپیکر و ڈپٹی سپیکر نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی ایصال ثواب اور لواحقین کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے حوصلہ اور ہمت عطا فرمائے۔