اسلام آباد ۔ 22 اگست (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تمام تر مظالم کے باوجود کشمیری عوام اپنی آزادی کے لئے پرعزم ہیں، پاکستان کی پارلیمنٹ اور عوام کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی کوششوں کی ہر فورم پر حمایت جاری رکھیں گے، پارلیمانی سفارتکاری کے ذریعے بھارتی جارحیت کوپوری دنیاکے سامنے اجاگر کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے …
سپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر کی سابق سپیکرز سید فخرامام اور ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کے ساتھ مشاورتی اجلاس میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 اگست (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تمام تر مظالم کے باوجود کشمیری عوام اپنی آزادی کے لئے پرعزم ہیں، پاکستان کی پارلیمنٹ اور عوام کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی کوششوں کی ہر فورم پر حمایت جاری رکھیں گے، پارلیمانی سفارتکاری کے ذریعے بھارتی جارحیت کوپوری دنیاکے سامنے اجاگر کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز سابق سپیکرز سید فخرامام اور ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کے ساتھ ہونے والے مشاورتی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔








