اسلام آباد ۔ 20 اپریل (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اورڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے ایسٹر کے پر مسرت موقع پر مسیح برادری سے تعلق رکھنے والے اراکین پارلیمنٹ اور مسیح برادری کو مبارک باد دی ہے۔ انھوں نے دعا کی کہ ایسٹر پوری مسیح برادری کے لیے خوشیوں اور خوشحالی کا پیغام ثابت ہو۔ ہفتہ کو اپنے پیغام میں انہوں نے کہا حضرت …
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر،ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی ایسٹر کے موقع پر مسیح برادری سے تعلق رکھنے والے اراکین پارلیمنٹ اور مسیح برادری کو مبارک باد

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 اپریل (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اورڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے ایسٹر کے پر مسرت موقع پر مسیح برادری سے تعلق رکھنے والے اراکین پارلیمنٹ اور مسیح برادری کو مبارک باد دی ہے۔ انھوں نے دعا کی کہ ایسٹر پوری مسیح برادری کے لیے خوشیوں اور خوشحالی کا پیغام ثابت ہو۔ ہفتہ کو اپنے پیغام میں انہوں نے کہا حضرت عیسٰی علیہ السلام کو اللہ تعالی نے محبت ، رواداری اور بھائی چارے کی تبلیغ کے لیے مبعوث کیا۔ انھوں نے کہا کہ حضرت عیسٰی علیہ السلام کی محبت کا پیغام آج بھی سب قومیتوں اور برادریوں میں ہم آہنگی کو فروغ دینے اور دنیا میں امن کو یقینی بنانے کے لیے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو در پیش چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہو گا۔سپیکر نے پاکستان میں رہنے والی تمام اقلیتوں کو آئین میں دیئے گئے حقوق اور قائدآعظم محمد علی جناح کے رہنما اصولوں کے مطابق تحفظ فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اسد قیصر نے پاکستان میں رہنے والی مسیح برادری کے جذبہ حب الوطنی اور ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ان کی بے لوث خدمات کو سراہا ۔ سپیکر نے کہا کہ مسیح برادری کی قومی ترقی میں بے مثال شرکت خصوصاً تعلیم اور صحت کے شعبوں میں خدمات ہماری قومی تاریخ کا ایک روشن باب ہے۔ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے بھی ایسٹر کے پر مسرت موقع پر مسیح اراکین پارلیمنٹ اور مسیح برادری کو مبارک باد دیتے ہوئے ملک کی تعمیر و ترقی میں مسیح برادری کے کردار کو سراہا۔








