سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کا کرکٹر عبدالقادر کے انتقال پر گہرے دکھ اورتعزیت کا اظہار

اسلام آباد ۔ 6 ستمبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے لیجنڈ ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر کے انتقال پر گہرے دکھ اورتعزیت کا اظہار کیا ہے۔ سپیکر و ڈپٹی سپیکر نے اپنے علیحدہ علیحدہ تعزیتی پیغام میں مرحوم کے اہل خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ لیگ سپینر عبدالقادر کرکٹ دنیا میں اپنی مثال آپ تھے۔انہوں …

اسلام آباد ۔ 6 ستمبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے لیجنڈ ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر کے انتقال پر گہرے دکھ اورتعزیت کا اظہار کیا ہے۔ سپیکر و ڈپٹی سپیکر نے اپنے علیحدہ علیحدہ تعزیتی پیغام میں مرحوم کے اہل خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ لیگ سپینر عبدالقادر کرکٹ دنیا میں اپنی مثال آپ تھے۔انہوں نے کہا کہ عبدالقادر کی وفات سے پاکستان ایک عظیم کرکٹر سے محروم ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عبدالقادر بولنگ کے شعبے میں دنیائے کرکٹ میں پوری دنیا کی توجہ کے مرکز رہے ہیں اور عبدالقادر کی کرکٹ میں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے عبدالقادر کی قائدانہ صلاحیتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے بے شمار کرکٹرز کو اپنی خدمات سے مستفید کیا ۔ انہوں نے کہا کہ عبدالقادر پاکستانی کرکٹ کے عمدہ سٹار تھے ان کی ملک کے لیے دی جانے والی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے دعاکی اور مرحوم کے لواحقین کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاءفرمانے کی دعا بھی کی۔

مزید خبریں