سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کے یوم دفاع پاکستان کے موقع پر پیغامات

اسلام آباد ۔ 5 ستمبر (اے پی پی)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر نے یوم دفاع کے موقع پر پاک افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی سرحدوں کا دفاع اور ملک میں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج نے جس قدر جرآت مندی اور بہادری کا مظاہرہ کیا اس کی مثال نہیں ملتی، پوری قوم کو اپنی مسلح افواج پر فخر ہے۔انہوں …

اسلام آباد ۔ 5 ستمبر (اے پی پی)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر نے یوم دفاع کے موقع پر پاک افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی سرحدوں کا دفاع اور ملک میں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج نے جس قدر جرآت مندی اور بہادری کا مظاہرہ کیا اس کی مثال نہیں ملتی، پوری قوم کو اپنی مسلح افواج پر فخر ہے۔انہوں نے یہ بات یوم دفاع پاکستان کے موقع پراپنے پیغامات میں کہی ہے۔ سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ آج کا دن ہمیں 1965 کے ان شہداء کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے ہمت اور شجاعت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور دشمن کے مذموم ارادوں کو خاک میں ملایا، ہماری مسلح افواج اپنے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی بدولت دنیا میں ایک منفرد مقام رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری افواج نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں جو کامیابیاں حاصل کی ہیں ا±س کی پوری دنیا معترف ہے۔ اسد قیصر نے کہا کہ ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اور پاک افواج کی موجودگی میں دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ملک پر جب بھی کڑا وقت آیا تو پوری قوم سیسہ پلائی ہوی دیوار کی طرح پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری افواج نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں جو کامیابیاں حاصل کی ہیں ا±س کی پوری دنیا معترف ہے۔ سپیکر نے کسی بھی قربانی سے دریغ نا کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ آج کے دن ہمیں عہد کرنا ہوگا کہ ہم مادر وطن پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے اور اس کی خاطر اپنی جان تک قربان کر دیں گے۔ ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے کہا کہ یوم دفاع قربانیوں کی ایک لازوال داستان ہے جو 1965 کی جنگ میں پاکستان کے جوانوں نے وطن کیلئے لڑتے ہوے پیش کیں۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بھی جب مشکل وقت آن پڑا تو پوری قوم 1965 کی جنگ کی طرح اپنی افواج کے شانہ بشانہ دشمن کا مقابلہ کرے گی۔