اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے سینئر صحافی وقار ستی کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ بدھ کو اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں انہوں نے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ۔