کورونا جیسےاہم ایشو کو سیاست کی نذر نہیں کرنا چاہیے، وزیر اطلاعات شبلی فراز

اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ کورونا جیسےاہم ایشو کو سیاست کی نذرنہیں کرنا چاہیے، عوام کی صحت اور زندگی کےمعاملے پرمشاورت سے آگے بڑھنا چاہیے۔ بدھ کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی کی سربراہی میں کویڈ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس انتہائی اہمیت کا حامل ہے ہوگا،امید کرتے ہیں کہ …

اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ کورونا جیسےاہم ایشو کو سیاست کی نذرنہیں کرنا چاہیے، عوام کی صحت اور زندگی کےمعاملے پرمشاورت سے آگے بڑھنا چاہیے۔ بدھ کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی کی سربراہی میں کویڈ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس انتہائی اہمیت کا حامل ہے ہوگا،امید کرتے ہیں کہ اپوزیشن رہنماء اس میں شریک ہوکر کرونا کے مضمرات سے نمٹنے کیلئے اپنی تجاویز دیں گے۔