اسلام آباد ۔ 11ستمبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر محمد قاسم خان سوری نے بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری تعزیتی بیان میں سپیکر و ڈپٹی سپیکر نے غمزدہ خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے بیگم کلثوم نواز کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا …
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر محمد قاسم خان سوری کا بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر اظہار افسوس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11ستمبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر محمد قاسم خان سوری نے بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری تعزیتی بیان میں سپیکر و ڈپٹی سپیکر نے غمزدہ خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے بیگم کلثوم نواز کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز نے ملک میں جمہوریت کی بحالی اور استحکام کیلئے گرانقدر خدمات سرانجام دیں۔ دونوں رہنماﺅں نے مرحومہ کی مغفرت اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔








