اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے سعودی عرب میں تعینات پاکستان کے سفیر راجہ علی اعجاز نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک سعودیہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ سپیکر قومی اسمبلی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتا …
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے سعودی عرب میں تعینات پاکستان کے سفیر راجہ علی اعجاز کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے سعودی عرب میں تعینات پاکستان کے سفیر راجہ علی اعجاز نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک سعودیہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ سپیکر قومی اسمبلی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل گھڑی میں مہربان دوست بن کر پاکستان کا ساتھ دیا ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے عوام ایک خاندان کی مانند ہیں۔ سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا حالیہ دورہ پاکستان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے حالیہ کامیاب دورہ پاکستان کے دور رس نتائج مرتب ہوں گے۔ اسد قیصر نے کہا کہ سعودی ولی عہد کی جانب سے پاکستانی قیدیوں کی رہائی کا اعلان ایک تاریخی قدم ہے، سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے ساتھ ہونے والے معاہدوں کے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے، دونوں ممالک کے مابین سفارتی اور عوامی سطح پر رابطوں سے ہم آہنگی کو فروغ ملے گا۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو سفارتی سطح پر ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے، سعودی عرب میں پاکستان کے حقیقی تشخص کو اجاگر کرنے اور سعودی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری پر آمادہ کرنے میں پاکستانی سفارتخانہ کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ اسد قیصر نے کہا کہ پاک۔سعودی تعلقات کو مستحکم بنانے میں پاکستان کے سفیر راجہ اعجاز کا کردار قابل ستائش ہے۔ راجہ علی اعجاز نے کہا کہ سعودیہ کی حکومت اور عوام پاکستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتے ہیں، پاکستانی سفارتخانہ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں بھرپور کردار ادا کر رہا ہے، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا حالیہ دورہ¿ پاکستان دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے میں ایک سنگِ میل ثابت ہو گا، پاکستانی سفارتخانہ نے اس ہم معاملہ پر کام شروع کر دیا ہے اور متعلقہ سعودی حکام سے رابطہ میں ہے۔ پاکستانی سفیر نے کہا کہ عنقریب قوم کو خوشخبری ملے گی۔ انہوں نے پاکستان اور سعودی عرب کے پارلیمان میں روابط فعال اور متحرک کرنے پر اتفاق کیا۔








