سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے قطر کے سفیر شیخ سعود بن عبدالرحمن بن فیصل الثانی کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 23 ستمبر (اے پی پی) پاکستان اور قطر نے دونوں ملکوں کے درمیان پارلیمانی روابط کو مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے عالمی اورعلاقائی امن سمیت اقتصادی تعاون کے شعبوں میں مل کر آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔ بدھ کوسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے قطر کے سفیر شیخ سعود بن عبدالرحمن بن فیصل الثانی نے پارلیمنٹ ہاو¿س میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ …

اسلام آباد ۔ 23 ستمبر (اے پی پی) پاکستان اور قطر نے دونوں ملکوں کے درمیان پارلیمانی روابط کو مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے عالمی اورعلاقائی امن سمیت اقتصادی تعاون کے شعبوں میں مل کر آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔ بدھ کوسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے قطر کے سفیر شیخ سعود بن عبدالرحمن بن فیصل الثانی نے پارلیمنٹ ہاو¿س میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت دیگر اہم علاقائی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان اپنے برادر ملک قطر کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ قطر نے ہرمشکل گھڑی میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔پاکستان قطر کے ساتھ پارلیمانی روابط اور دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔دونوں ممالک پارلیمانی وفود کے تبادلوں سے ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کر سکتے ہیں۔ پاکستان علاقائی ترقی، تجارت، توانائی اور معیشت کے استحکام کے لیے قطر کے ساتھ ترجیحی بنیادوں پر شراکت داری چاہتا ہے، اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ سی۔پیک منصوبے سے خطے میں ترقی کی نئی رائیں کھلیں گی جس سے روزگارکے نئے مواقع پیدا ہوںگے۔قطر کے سفیر نے کہا کہ قطر پاکستان کے ساتھ اپنے قریبی تعلقات کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔قطر پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون کو جاری رکھے گا۔ قطری سرمایہ کار پاکستان میں توانائی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔معیشت کی مضبوطی کے لیے قطر پاکستان کے ساتھ اپنا ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔