اسلام آباد ۔ 13 جنوری (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پیر کو 239 افسروں اور معاون عملے کے ملازمین میں اگلے گریڈ میں ترقی کے لیٹر تقسیم کئے۔ ترقی پانے والوں میں 83 ایکس کیڈر افسران اور 156 معاون عملے کے ملازمین میں اگلے گریڈ میں ترقی کے لیٹرز تقسیم کئے گئے۔ ان لیٹرز کی تقسم کیلئے قومی اسمبلی میں ایک خصوصی تقریب منعقدکی گئی۔ تقریب …
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے 239 افسروں اور معاون عملے کے ملازمین میں اگلے گریڈ میں ترقی کے لیٹر تقسیم کئے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 جنوری (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پیر کو 239 افسروں اور معاون عملے کے ملازمین میں اگلے گریڈ میں ترقی کے لیٹر تقسیم کئے۔ ترقی پانے والوں میں 83 ایکس کیڈر افسران اور 156 معاون عملے کے ملازمین میں اگلے گریڈ میں ترقی کے لیٹرز تقسیم کئے گئے۔ ان لیٹرز کی تقسم کیلئے قومی اسمبلی میں ایک خصوصی تقریب منعقدکی گئی۔ تقریب میں وزیر داخلہ سیّد اعجاز شاہ، وزیر مملکت برائے پارلیمانی امورعلی محمد، اراکین قومی اسمبلی امجد علی خان، آغا رفیع اللہ اور مولانا عبدالاکبر چترالی، سیکرٹری قومی اسمبلی طاہر حسین ، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے اعلیٰ افسران اور عملہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ قومی اسمبلی ملازمین کو یہ ترقیاں سپیکر قومی اسمبلی کی ہدایت پر قومی اسمبلی کے ملازمین کیلئے منظور کئے جانے والے نئے رولز کے تحت دی گئی ہیں۔ ان رولز کے تحت قومی اسمبلی کے ملازمین کو ترقی کے یکساں مواقع کی فراہمی کے علاوہ ٹائم سکیل اپ گریڈیشن بھی دیا گیا ہے۔ ان رولز کے اجراء کے بعد پہلے مرحلے میں 38 معاون عملے کے ملازمین اور افسران کو ترقیاں دی گئی تھیں جبکہ دوسرے مرحلے میں 239 ملازمین کو اگلے گریڈ میں اپ گریڈیشن کی منظوری دی گئی ہے۔ نئے رولز کے تحت چیمبر اٹنڈفنٹ، ڈسپیچ رائیڈر، قاصد، نائب قاصد اور تمام شین آپریٹر کو ہر پانچ سال بعد اگلے گریڈ میں ترقی دی جائے گی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سپیکر نے اگلے گریڈ میں ترقی پانے والے ملازمین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انہیں ان ملازمین جو گزشتہ کئی سالوں سے ترقی کے منتظر تھے، کو اگلے گریڈ میں ترقی کے لیٹرز جاری کرتے ہوئے انہیں انتہائی خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ اگلے گریڈ میں ترقی پانے والے ملازمین پہلے سے زیادہ دلجمعی کے ساتھ اپنے فرائض منصبی سرانجام دیں گے اور ادارے کی ترقی اور وقار میں اضافہ کیلئے بھرپور کردارادا کریں گے۔ ترقی پانے والے ملازمین جو گزشتہ کئی سالوں سے ترقی پانے کے منتظر تھے، نے سپیکر قومی اسمبلی کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ ملازمین کا کہنا تھا کہ سپیکر قومی اسمبلی کے اس احسن اقدام سے ملازمین میں پائی جانے والے مایوسی کا خاتمہ ہو گا اور وہ پہلے سے بہتر طریقے سے اپنے فرائض منصبی سرانجام دیں گے۔








