اسلام آباد ۔ 3 دسمبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ قانون سازی کے عمل کو یقینی بنانے کیلئے قائمہ کمیٹیوں کو تشکیل دینا ناگزیر ہے، اس مقصد کیلئے اپوزیشن جماعتوں سمیت حکومت کے ساتھ متعدد راؤنڈ ہو چکے ہیں اور مجھے امید ہے کہ رواں ماہ کے دوران منعقد ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کو عملی جامہ …
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 دسمبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ قانون سازی کے عمل کو یقینی بنانے کیلئے قائمہ کمیٹیوں کو تشکیل دینا ناگزیر ہے، اس مقصد کیلئے اپوزیشن جماعتوں سمیت حکومت کے ساتھ متعدد راؤنڈ ہو چکے ہیں اور مجھے امید ہے کہ رواں ماہ کے دوران منعقد ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کو عملی جامہ پہنا دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری، چیف وہپ ملک محمد عامر ڈوگر اور قائدایوان سینیٹ شبلی فراز نے شرکت کی۔








