اسلام آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہمی کےلئے پرعزم ہے، وزیراعظم عمران خان ملک کو قائداعظم کے نظریہ کے مطابق اسلامی فلاحی ریاست بنانے کےلئے کوشاں ہیں اور عام آدمی کے معیار زندگی کو بلند کرنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں …
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا صوابی کی تحصیل ٹوپی میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہمی کےلئے پرعزم ہے، وزیراعظم عمران خان ملک کو قائداعظم کے نظریہ کے مطابق اسلامی فلاحی ریاست بنانے کےلئے کوشاں ہیں اور عام آدمی کے معیار زندگی کو بلند کرنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار صوابی کی تحصیل ٹوپی میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان بھی موجود تھے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ موجودہ حکومت کو خراب معاشی صورتحال ورثہ میں ملی ہے اور ماضی کی غلط پالیساں معیشت کو تباہ کرنے کا باعث بنی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی طرف سے معاشی اصلاحات حوصلہ افزاءہیں اور بین الاقوامی مالیاتی ادارے نے پاکستان کی معاشی ترقی کو مثبت قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ مہنگائی خود ساختہ ہے اس پر جلد قابو پا لیا جائے گا، اس وقت ملک کو جن اندرونی و بیرونی خطرات کا سامنا ہے ان کا مقابلہ کرنے کےلئے ہمیں آپس کے اختلافات کو بھلا کر متحد ہونا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سچے عاشق رسول ہیں اور انہوں نے اپنے قول و فعل سے ثابت کیا ہے کہ وہ نہ صرف پاکستان بلکہ وہ پورے عالم اسلام کے لیڈر ہیں۔ انہوں نے جس جرا¿ت اور بہادری سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیر کا مقدمہ لڑا اور اسلامو فوبیا سمیت مسلم امہ کو درپیش مسائل کو اجاگر کیا وہ قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض عناصر ملک میں انتشار پیدا کرنے اور قوم کو تقسیم کرنے کےلئے ختم نبوت میں تبدیلی کا بے بنیاد پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب مسلمان ہیں اور ختم نبوت ہمارے ایمان کا بنیادی جزو ہے اور ناموس رسالت کی حفاظت کےلئے ہماری جانوں تک حاضر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کے ایوان میں تمام سیاسی جماعتیں قومی ایشوز پر متحد ہیں۔ انہوں نے صوابی کی ترقی میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی گہری دلچسپی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ضلع صوابی کی ترقی اور اس خطہ کے عوام کی فلاح و بہبود کےلئے جو میگا منصوبے لے کر آئے ہیں ان کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں عوام سے کئے گئے تمام وعدوں اور دعوو¿ں کو عملی جامہ پہنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 220 کے وی گریڈ سٹیشن کی تکمیل سے آئندہ آنے وقت میں صوابی کے عوام کو بجلی کی فراہمی میں دقت کا سامنا نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ غازی بروتھا کےلئے منصوبہ منظور کیا ہے، ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال اور ماڈل سٹی قائم کر رہے ہیں، ماڈل سٹی میں ہسپتال، سکولز، یونیورسٹی، کالج ، سپورٹس کمپلیکس سمیت تمام سہولیات فراہم ہوں گی۔ سپیکر نے کہا کہ صوابی کے عوام کو ملک کے ایوان میں جو نمائندگی ملی ہے، انشاءاللہ وہی نمائندے صوبہ کے عوام کی کشتی کو مشکلات کی دلدل سے نکالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکمرانوں نے صوابی کے ساتھ جو کیا اس کا ازالہ اب موجودہ حکومت ہی کرے گی۔








