اسلام آباد ۔ 7ستمبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ اس وقت ملک کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے جس کی بڑی وجہ ڈیموں کی عدم موجودگی ہے، ڈیموں کی تعمیر میں مقامی سطح پر رکاوٹوں کو ختم کرنے کےلئے ڈیم بنانے سے پہلے اس علاقے کے مکینوں جہاں ڈیم تعمیر کیا جا رہا ہو، کے مسائل کو حل کرنا ضرور ی …
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا غازی بروتھا پاور پراجیکٹ کے متاثرین سے متعلق اجلاس میں اظہار خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7ستمبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ اس وقت ملک کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے جس کی بڑی وجہ ڈیموں کی عدم موجودگی ہے، ڈیموں کی تعمیر میں مقامی سطح پر رکاوٹوں کو ختم کرنے کےلئے ڈیم بنانے سے پہلے اس علاقے کے مکینوں جہاں ڈیم تعمیر کیا جا رہا ہو، کے مسائل کو حل کرنا ضرور ی ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار غازی بروتھا پاور پروجیکٹ کے متاثرین کے ہونے والے نقصانات سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم، ممبر قومی اسمبلی عمر ایوب خان، سینیٹر سیف علی خان، ہری پور،اٹک اور صوابی سے تعلق رکھنے والے ممبران صوبائی اسمبلی اور بلدیاتی اداروں کے نمائندوں، سیکرٹری وزارت آبی وسائل ،چیئرمین واپڈا اور آبی وسائل، واپڈا اور ارسا کے اعلیٰ حکام نے شر کت کی۔ سپیکر نے کہا کہ غازی بروتھا پاور پراجیکٹ کی تعمیر سے علاقے میں زمینی پا نی کی سطح گرنے کی وجہ سے علاقے میں آبپاشی کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے جس سے نہ صرف زراعت بلکہ علاقے میں ماحولیات اور روز گار بھی متاثر ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب تک غازی بروتھا پراجیکٹ کے متاثرین کو معا و ضہ ادا نہیں کیا گیا۔ سپیکر نے کہا کہ علاقہ کا سر وے دوبارہ کروایا جائے اور منصوبے کے متاثرین کو معا وضے کی ادائیگی کو جلد ازجلد یقینی بنا یا جائے۔








