اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاک افغان باہمی تجارت اور سرمایہ کاری سے جہاں دونوں ممالک کے عوام کو روزگار کے مواقع حاصل ہونگے وہاں باہمی روابط کو بھی مستحکم بنانے میں مدد ملے گی ۔ وہ منگل کو یہاںپاک افغان تجارت و سرمایہ کاری فورم 2020 کے دو روزہ سیمینارکے اختتامی سیشن سے خطاب کر رہے تھے۔ سپیکر نے کہا کہ …
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا پاک افغان تجارت و سرمایہ کاری فورم 2020 کے دو روزہ سیمینار کے اختتامی سیشن سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاک افغان باہمی تجارت اور سرمایہ کاری سے جہاں دونوں ممالک کے عوام کو روزگار کے مواقع حاصل ہونگے وہاں باہمی روابط کو بھی مستحکم بنانے میں مدد ملے گی ۔ وہ منگل کو یہاںپاک افغان تجارت و سرمایہ کاری فورم 2020 کے دو روزہ سیمینارکے اختتامی سیشن سے خطاب کر رہے تھے۔ سپیکر نے کہا کہ دو روزہ سیمینار دونوں ممالک کے مابین تجارت و سرمایہ کاری کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے میں موثر ثابت ہوگا۔ اس فورم سے نہایت ہی معلوماتی اور امید افزا تجاویز سامنے آئیں ہیں ضمنی اجلاسوں کو زیادہ وقت دیا گیا تاکہ دونوں ممالک کے تاجر و سرمایہ کار اور کاروباری حضرات تمام مسائل سے آگاہ کریں۔ ضمنی اجلاسوں میں دی گئی تجاویز پر دونوں ممالک عمل درآمد یقینی بنائیں گے۔ اسد قیصر نے کہا کہ مسائل دور ہونے سے تجارت و سرمایہ کاری میں کئی گنا اضافہ متوقع ہے۔ پاکستان کے ذریعے ٹرانزٹ ٹریڈ کو ممکنہ حد تک موثر اور باسہولت بنانا پاکستان کا وژن ہے۔ دونوں ممالک تجارت و سرمایہ کاری کے ذریعے ملک اور عوام کی معاشی ترقی یقینی بنائیں گے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ سیمینار میں دی گئی ٹھوس سفارشات پر عمل درآمد یقینی بنا کر دونوں ممالک بہتر مستقبل کی جانب گامزن ہو سکتے ہیں۔ باہمی تعاون کے فروغ دونوں ممالک کے مابین درآمدات اور برآمدات میں نمایاں بہتری آئے گی۔افغانستان سے سیمینار میں شرکت کرنے والے افغان پارلیمنٹیریین، سرمایہ کاروں ، تاجروں اور بزنس کمیونٹی کا تہ دل سے شکر گزار ہوں۔ پاکستانی پارلیمنٹیریین سرمایہ کار، تاجروں اور کاروباری حضرات کا بھی مشکور ہیں۔ انہوں نے ایوان بالا ، USAID PREIA اور دیگر اداروں کی معاونت کو بھی سراہا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نےپشاور اور افغانستان میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کی اور کہا کہ اس قسم کی مذموم سازشیں پاکستان اور افغانستان کے مابین دوستانہ تعلقات میں رخنہ نہیں ڈال سکتی۔







