اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے جمعرات کو پارلیمنٹ ہاو¿س میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی۔ اس موقع پرپاکستان میں ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست کے علاوہ ایران کا اعلیٰ سطحی وفد بھی موجود تھا۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے …
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے جمعرات کو پارلیمنٹ ہاو¿س میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی۔ اس موقع پرپاکستان میں ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست کے علاوہ ایران کا اعلیٰ سطحی وفد بھی موجود تھا۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران سپیکر نے کہا کہ باہمی مفادات کے لیے دونوں ممالک کو تجارت، سر مایہ کاری ، توانائی اور دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کی پارلیمانوں کے مابین قریبی رابطے خطے کے استحکام اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے ضروری ہیں








