سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس‘ قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی کو احسن طریقے سے چلانے پر تبادلہ خیال

اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس پیر کے روز پارلیمنٹ ہاوس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سابق سپیکر قومی اسمبلی سید فخرامام ، سابق سپیکر قومی اسمبلی و وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا ، وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف فروغ نسیم ، وزیر اعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امورڈاکٹر بابر اعوان، قومی اسمبلی …

اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس پیر کے روز پارلیمنٹ ہاوس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سابق سپیکر قومی اسمبلی سید فخرامام ، سابق سپیکر قومی اسمبلی و وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا ، وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف فروغ نسیم ، وزیر اعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امورڈاکٹر بابر اعوان، قومی اسمبلی اور وزارت پارلیمانی امور کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ایوان کی کارروائی خوش اسلوبی سے چلانے پر مشاورت کی گئی۔اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے سپیکر نے کہا کہ پارلیمنٹ کی کارروائی کو احسن طریقے سے چلانے کے لیے سب کے ساتھ مشاورت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ قواعد و ضوابط کو بہتر بنانے کے لیے اراکین کے ساتھ مشاورت کے علاوہ قانونی ماہرین سے رائے لی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خواہ اسمبلی میں بحیثیت سپیکر میں مشاورت کے ذریعے اسمبلی کی کارروائی چلاتا رہا جہاں قانون سازی کے لیے پارٹی سیاست سے بالا تر ہو کر تمام ارکین میری معاونت کرتے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ کے وقار میں اضافہ کرنا سب کا فرض ہے اس میں حکومت اور اپوزیشن کا رول یکساں ہے۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ مضبوط ہو گی توعوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہونگے۔