سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت اجلاس

اسلام آباد ۔ 11ستمبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاو¿س میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ای گورنمنٹ کے حوالے سے اجلاس ہواجس میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے اعلی افسران نے شر کت کی۔اجلاس میں سپیکر کو قومی اسمبلی سکرٹریٹ میں انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور ای گورنمنٹ کے بارے میں ہونے والی سر گرمیوں سے آگاہ کیا۔ سپیکر کو بتایا گیا …

اسلام آباد ۔ 11ستمبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاو¿س میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ای گورنمنٹ کے حوالے سے اجلاس ہواجس میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے اعلی افسران نے شر کت کی۔اجلاس میں سپیکر کو قومی اسمبلی سکرٹریٹ میں انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور ای گورنمنٹ کے بارے میں ہونے والی سر گرمیوں سے آگاہ کیا۔ سپیکر کو بتایا گیا کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں ا ی گورنمنٹ کا اجراءہو چکا ہے اور سیکرٹریٹ کے افسران اور عملے کو اس ٹیکنابوجی کی تر بیت دی جا چکی ہے۔ سپیکر نے کہا کہ ہم نے دنیا کے ساتھ چلنا ہے۔اس لیے ٹیکنالوجی کے جدید تقاضوں کے مطابق چلنا ہو گا۔انہوں نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ اور بورڈ کے حکام کو ای گورنمنٹ پر کام کو تیز کرنے اور موثر بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ای گورنمنٹ کے استعمال سے کاغذ پر اٹھنے والے اخراجات میں کمی اور کفایت شعاری کوفروغ ملے گا جو موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔